پاکستانتازہ ترین

وکلا تشدد کیس، سیشن عدالت کا رانا ثنااللہ پر مقدمہ درج کرنےکا حکم

لاہورکی سیشن عدالت نے وکلا تشدد کیس میں  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کےدوران وکلا پر مبینہ تشدد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنما حیدر مجید ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ کےکہنے پر پولیس نے وکلا پر تشددکیا۔

ایڈیشنل سیشن جج میاں مدثر عمر بودلہ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمہ درج کرنےکا حکم دے دیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button