تازہ تریندنیا

چین میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے باعث 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 113 کلومیٹر دور تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ چینی وقت کے مطابق زلزلہ شام 5 بجے آیا جس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ارد گرد کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button