پاکستانتازہ ترین

سی پی این ای پنجاب کمیٹی کے قیام کا اعلان، ارشاد احمد عارف چیئرمین، ایاز خان ڈپٹی چیئرمین مقرر

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان نے سی پی این ای پنجاب کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل عامر محمود کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کمیٹی کے مقاصد میں صوبے سے تعلق رکھنے والے اخبارات و جرائد، صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کے مسائل، آزادی اظہار اور آزادی صحافت کی علاقائی صورتحال اجاگر کرنا اور اس کے حل کے لئے کوشش کرنا ہے۔

کمیٹی اس سلسلے میں ملاقاتیں، اجلاس، ورکشاپ، سیمینارز منعقد کرنے کی مجاز ہوگی۔ پنجاب کمیٹی اٹھائے گئے اقدامات ، سفارشات / تجاویز اور کارکردگی رپورٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو ارسال کرے گی۔

پنجاب کمیٹی 26 اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ 92 نیوز کے گروپ ایڈیٹر ارشاد احمد عارف اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان مقرر کیئے گئے ہیں۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں یوسف نظامی (روزنامہ پاکستان ٹوڈے لاہور)، محمد حیدر امین (روزنامہ 92 نیوز لاہور)، جمیل اطہر قاضی (روزنامہ تجارت لاہور)، ڈاکٹر زبیر محمود (روزنامہ صورت حال فیصل آباد)، ہمایوں سلیم (روزنامہ نئی بات لاہور)، ذوالفقار احمد راحت (روزنامہ ہاٹ لائن لاہور)، سردار طاہر محمود (ماہنامہ حنا ڈائجسٹ لاہور)، وقاص طارق فاروق (روزنامہ جہاں نما لاہور)، سید انتظار حسین زنجانی (ماہنامہ آئینہ قسمت لاہور)، ندیم بسرا (روزنامہ نوائے وقت لاہور)، محمد اویس رازی (روزنامہ طاقت لاہور)، عابد علیم (روزنامہ ملت فیصل آباد)، احمد شفیق (ماہنامہ ہاسپی ٹیلٹی پلس لاہور)، علی احمد ڈھلوں (روزنامہ لیڈر لاہور)، محمداکمل چوہان (روزنامہ وفا بہاولپور)، اسلم میاں (روزنامہ مؤثر لاہور)، بشیر احمد خان (روزنامہ ملتان نامہ ملتان)، امتیاز احمد روحانی (روزنامہ سنگ میل ملتان)، جاوید سلیم (روزنامہ فائنل نیوز لاہور)، شہزاد امین (روزنامہ گلف نیوز لاہور)، صفدر علی خان (روزنامہ سرزمین لاہور)، عثمان غنی سیفی (روزنامہ سعادت لاہور) اور ذیشان شبیر ( ہفت روزہ عوامی نگاہ لاہور) شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button