پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں 16 اگست تک موسلا دھار بارش کا امکان

پروونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے کہا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آج سے 16 اگست کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال جبکہ 18 اگست تک ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، بارشوں سے راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تمام ادارے ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔

One Comment

  1. چک امرور یلوے اسٹیشن عرصہ دراز سے تباہ حالی کا شکار ، مسافر خوار
    ریلوے بحالی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ عوام سراپا احتجاج
    چک امرو( نامہ نگار ) ریلوے بحالی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ عوام سراپا احتجاج، قبضہ مافیا متحرک، کروڑوں کی سرکاری املاک تباہ ۔ تفصیلات کے مطابق چک امرو ریلوے اسٹیشن عرصہ دراز سے تباہ حالی کا شکار ہے، تبدیلی سرکار نے آتے ہی ریلوے کو بہتر اور نئے ٹریک بنانے کے دعوے اور وعدے تو کیے مگر تا حال نارووال تا چک امر ور ریلوے ٹریک بحال نہ کیا جا سکا۔ روزنامہ جہان پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے. میجر منیر اقبال ، محمد رفیق بٹ آف چوک حکیماں ، سرور مغل و دیگر نے کیاکہ حکومت کی کروڑوں روپے کی سرکاری املاک تباہ ہو رہی ہیں گھر محکمہ کی عدم تو کبھی اور لا پرواہی سے مافیا نے ریلوے اسٹیشن اور ٹریک پر قبضہ جما رکھا ہے۔ حکومت ریلوے ٹریک بحال کر کے لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دور میں یہاں پانچ ٹرینیں مسافروں اور دو ٹرینیں مال برداری کے لیے چلتی تھیں جس سے لاکھوں رو پیروزانہ حکومتی خزانے میں جاتا تھا مگر سیاست دانوں کی یکسی اور ذاتی ٹرانسپورٹ نے عوام کو تمام تر سہولتوں سے محروم کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button