پاکستانتازہ ترین

کراچی : سمندر میں طغیانی، پانی گھروں میں داخل

کراچی میں مون سون کے باعث سمندر میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔

مون سون کے باعث سمندر اس وقت بپھرا ہوا ہے اور ہاکس بے میں طغیانی کی صورت حال ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں طغیانی کی اطلاع کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر  پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو ہاکس بے جانے والے راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سمندر  میں اونچی لہروں کا پانی آبادی میں داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button