پاکستانتازہ ترین

تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آغاز

صوبہ خیبر پختونخوا کے خوبصورت علاقے شندور میں تین روزہ پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا۔

12,500 فٹ دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں ہونے والا یہ فیسٹیول اپنی نوعیت کا منفرد فیسٹیول ہے۔

افتتاحی تقریب میں پولو کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ مختلف اسکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا۔

اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالاش، چترال، خٹک ڈانس اور مقامی نغمے پیش کیے۔

حکومت خیبر پختونخوا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز نے وہاں موجود شائقین سے خصوصی داد وصول کی۔

شندور پولو فیسٹیول کے پہلے دن مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے۔

فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ملک بھر سے سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سول اور ملٹری عہدیداران سمیت، مقامی انتظامیہ کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقے کی عوام نے شرکت کی۔

تین روزہ فیسٹیول میں پولو کے میچز کے ساتھ ساتھ شرکاء کے لیے رات کے وقت خصوصی طور پر آتش بازی اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ علاقائی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button