تازہ ترینسپورٹس

شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

شہروز کاشف نے 8126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سر کرلی، وہ نانگا پربت چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

کوہ پیما شہروز کاشف نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:54 پر نانگا پربت چوٹی سر کی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز نے 8000 میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔

شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

کوہ پیما شہروز کاشف کو 2 گینیز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے تھے۔

شہروز کاشف بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button