تازہ ترینجرم کہانی

جناح اسپتال: بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے میں بڑے انکشافات

جناح اسپتال کراچی میں بچے کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے واقعے میں بڑے انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے کہا ہے کہ بچے پر تشدد کیا گیا، اُس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے کے جسم سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، لیب رپورٹ کے بعد اس حوالے سے مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش اسپتال چھوڑ کر فرار ہونے کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کا پتا لگا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پی ایم ٹی 868 نمبر کی گاڑی ڈیفنس کے رہائشی اویس رضا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button