تازہ ترینجرم کہانی

جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشاف ویب ڈیسک

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشاف ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل کا اچانک دورہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل ریکارڈ میں شہباز گل کے جسم پر زخموں کے نشانات سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔

پاشم ڈوگر نے کہا کہ شہبازگل کو اڈیالہ جیل لایا گیا تو عملے نے قواعدوضوابط کے مطابق طبی معائنہ کیا، معائنے میں شہباز گل کے جسم پر تشدد کے غیر معمولی نشانات ظاہر ہوئے۔

وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ میڈیکل افسر نے ابتدائی رپورٹ میں ان نشانات سے متعلق رجسٹر پر اندراج کیا، قواعد کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ زخموں سے متعلق جج اور پولیس کو بتانے کا پابند ہوتا ہے، لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ نے تشدد کے نشانات سے متعلق کسی کو مطلع نہیں کیا،

انہوں نے کہا کہ سنگین غفلت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button