تازہ ترینسیاسیات

ہمیں گیٹ نمبر چار کی نہیں عوام کی سیاست آتی ہے٬ بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی جب کہ میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا اور عوام پر بھروسہ کرتا ہوں۔

شانگلہ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک طرف سیاست تقسیم کا شکار ہے، دوسری طرف معاشی حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں، پرانے سیاستدان آج بھی پرانی اور انا کی سیاست کررہے ہیں، ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے لیکن پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ماضی میں بھی آپ کو مشکلات سے نکالا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہمیں گالم گلوچ اور ٹک ٹاک کی سیاست نہیں آتی، ہمیں گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، میں کسی اور کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا، عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، کہیں اور نہیں دیکھوں گا، نہ کسی سے مدد مانگوں گا لیکن عوام سے مدد مانگتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button