تازہ تریندنیا

لیبیا میں خوفناک تباہی، 3 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

مشرقی لیبیا میں طوفان ڈینیئل کے نتیجے میں 3000 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہو گئے۔ درنا شہر کو دو ڈیم ٹوٹنے کے بعد بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان نے لیبیا میں تباہی مچا دی مختلف حادثات میں تین ہزار افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد لاپتا ہو گئے۔

لیبیا کے وزیرِ داخلہ نے لاپتا افراد کی اکثریت کے آبی ریلوں میں بہہ کر سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
آبی ریلا راستے میں آنے والی ہر شہ بہا لے گیا۔ صورتحال کے پیش نظر شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تعلیمی ادارے اوردفاتر بند کر دیے گئے۔

کچھ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ ہے جب کہ لیبیا نے بین الاقوامی اداروں سے مدد طلب کرلی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اموات کی تعداد ہر گھنٹے کے حساب سے بڑھ رہی ہے ابھی تک ڈرنا شہر میں تقریباً 2,500 مرنے والوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے کہا ہے کہ مشرقی لیبیا میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ہلال احمر کے تین رضاکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button