پاکستانتازہ ترین

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی۔ وفاقی حکومت رائے طاہر پر عمران خان کیخلاف کیسز کیلیے دباؤ ڈالتی رہی۔

جہان پاکستان کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت رائے طاہر پر عمران خان کیخلاف کیسز کے لیے دباؤ ڈالتی رہی۔ انہیں گزشتہ حکومت کے فیصلوں کو کرپشن کے ساتھ جوڑنے کا کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے پر 40 ارب کے معاملے کو بھی عمران خان سے جوڑنے کی ہدایت دی گئی۔ تاہم رائے طاہر نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا براہ راست تعلق نہیں اس لیے کیس نہیں بنا سکتا۔

ذرائع نے بتایا کہ رائے طاہر پر توشہ خانہ کیس بنانے کے حوالے سے بھی دباؤ ڈالا گیا تاہم اس پر بھی ڈی جی ایف آئی نے حکومت پر واضح کیا کہ قانون کے تحت توشہ خانہ کا کوئی کیس عمران خان پر نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو ہٹا دیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو ہٹانے اور محسن بٹ کو نیا ڈی جی ایف آئی اے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button