پاکستانتازہ ترین

پنجاب پولیس کے واٹس ایپ پر آن لائن شکایات کے نظام کا افتتاح آج ہو گا

پنجاب پولیس کے بذریعہ واٹس ایپ آن لائن شکایات درج کرانے کے نظام کا افتتاح آج ہو گا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سینٹرل پولیس آفس لاہور میں آج صبح پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

پنجاب پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر پولیس کی تمام سروسز واٹس ایپ پر دستیاب ہوں گی۔

پولیس حکام کے مطابق صوبے بھر میں عوام دیے گئے واٹس ایپ نمبر کو محفوظ کر کے اس کے ذریعے 15 سروسز استعمال کر سکیں گے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شہری واٹس ایپ کے ذریعے موبائل فون نمبر 03317871787 پر تمام سروسز استعمال کر سکیں گے، جہاں ’ہیلو السلام علیکم‘ لکھنے کے بعد مینیو سامنے آئے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو واٹس ایپ کے ذریعے پولیس ہیلپ لائن استعمال کرنے میں آسانی ہو گی۔

شہریوں کو گوگل کی بجائے اب واٹس ایپ سے تمام تفصیلات مل جائیں گی۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے شہریوں کے لیے آئی جی پنجاب نئی سہولت کا آغاز کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button