تازہ تریندنیا سے

کابل: تعلیمی ادارے پر خود کش حملہ، 19 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ آور نے افغان دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور نے کابل کے علاقے دشتِ برچی میں واقع کاج ایجوکیشن سینٹر نامی تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان طالبان کی حکومت نے تعلیمی ادارے کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

گزشتہ جمعے کو کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button