پاکستانتازہ ترین

دنیا کا طاقتور پاسپورٹ کون سا اور پاکستان کس نمبر پر؟

دنیا بھر میں پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے نے سال 2022 کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کردی۔

بین الاقوامی ادارے ہینلے کی جانب سے 112 ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کی گئی، جس میں جاپان نے ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

جاپان کے ساتھ سنگاپور درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود ہے، دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر میں 192 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

فہرست میں یوکرین 34ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ روس 117 اسکور کے ساتھ 49ویں نمبر پر براجمان ہے، روس رواں سال کے اوائل میں 46ویں نمبر پر موجود تھا۔

برطانیہ کا پاسپورٹ 187 کے ویزا فری اسکور کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ امریکی پاسپورٹ 186 کے اسکور کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

افغانستان درجہ بندی میں سب سے نیچے ہے جس کے شہری محض 26 مقامات تک بغیر ویزا سفر کرنے کے اہل ہیں۔

انڈیکس کے مطابق پاکستان فہرست میں 109 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے شہریوں کو محض دنیا بھر میں 31 مقامات تک بغیر ویزا رسائی حاصل ہے دیگر تین ممالک جن کے رینک پاکستان سے کم ہیں ان میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button