پاکستانتازہ ترین

دریائے سوات میں سیلاب درجنوں مکان بہا لےگیا

 دریائے سوات میں طغیانی ، بحرین کے مقام پر سیلابی ریلہ کئی عمارتیں بہا لے گیا۔

دریا میں اونچے درجے کے سیلاب کے نیتجے میں برساتی پانی گھروں اور کالام کی تاریخی مسجد میں داخل ہوگیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات موٹروے کو دوبارہ بند کردیا گیا جبکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بحرین اور مدین کے درمیان سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی، مدین بحرین روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔سوات ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند ہے، اسلام آباد، پشاور سے آنے والے ٹریفک کو پلائی انٹرچینج سے گزارا جا رہا ہے۔

 موٹروے پولیس نے سوات سے آنے والا ٹریفک چکدرا کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button