تازہ ترین

روسی جہاز بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے ، آج سے تیل کا اخراج شروع ہو جاۓ گا ، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے روس سے خام تیل کا جہاز کراچی پہنچ گیاہے۔

آج سے کارگو سے تیل کا اخراج شروع ہوجائےگا۔خیال رہے کہ کل روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا تھا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہوا ہے۔

روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button