پاکستانتازہ ترین

بڑھتی لوڈشیڈنگ پر پیپلز پارٹی کے رہنما کی عجیب منطق

ملک میں روز بروز بڑھتی لوڈشیڈنگ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے عجیب منطق پیش کر دی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے لوڈشیڈنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اسلام آباد اور ان شہروں میں اچھی بات ہے کہ لوڈشیڈنگ ہو۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم چیخ رہے ہوتے تھے کہ ہمارے علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، کہا جاتا تھا کہ کہاں تھی لوڈشیڈنگ، آپ اے سی کمروں میں بیٹھ کر لوڈشیڈنگ پر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہونی چاہیے، لوڈشیڈنگ خیبر پختون خوا میں بھی اتنی ہونی چاہیے جتنی اسلام آبا د میں ہے۔

قبل ازیں پروگرام میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت نے یقیناً مشکل فیصلے کیے ہیں اور غریب عوام پر بوجھ ڈالا ہے، لوڈشیڈنگ بڑھی ہے بالکل اعتراف کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ آ رہا ہے جس میں ہم نے غریب عوام کو ریلیف دینا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا تھا مگر گئے، عمران خان حکومت کو بھی یہ قیمتیں بڑھانا پڑتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button