پاکستانتازہ ترین

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وانا میں قبائلی عمائدین کیلئے عید ملن پارٹی

وانا ( آدم خان وزیر)  ڈی سی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وانا میں قبائلی عمائدین کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

وانا()ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے آج اے سی جرگہ ہال میں وانا سب ڈویژن کے مشران و ملکان کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔

اس عید ملن پارٹی میں ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج، اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی سمیت انتظامیہ کے تمام سٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نےمیڈیا کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا تھا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے قبائلی عمائدین سے ان کے مسائل کے حل کے لئے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ عمائدین نے انتظامیہ کی طرف سے منعقد کئے گئے عید ملن پارٹی کو سراہا اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ وانا میں قیام امن کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آئندہ کیلئے وانا سب ڈویژن کی ترقی اور امن کے لئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ ڈی سی جنوبی وزیرستان نے قبائلی روایات کو مدنظر رکھ کر وانا میں جو عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا تھا جوکہ قابل قابل ستائش اور قابل داد ہیں لہذا اس ضلعی انتظامیہ کو مذکورہ قبائلی روایات برقرار رکھنا چاہئیے تاکہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اسی طرح برقرار رہ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button