پاکستانتازہ ترین

انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد حلقوں کی حدود تبدیل نہیں ہو سکتیں : الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی قانون میں ہے کہ الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد حلقوں کی حدود تبدیل نہیں ہو سکتیں ، سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن ایس ایل جی اے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا ہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔حکم نامے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کے دستخط ہیں۔

حکم نامے کے ذریعے الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ سیکریٹری اور سپیشل سیکریٹری کراچی پہنچیں، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔

الیکشن کمیشن کا اپنے حکم نامے میں کہنا ہے کہ کراچی ، حیدر آباد ، ٹھٹھہ ڈویژن میں الیکشن کی تیاری مکمل ہے ، بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں ، الیکشن مواد کی بلک بریکنگ ہو چکی ہے۔ پولنگ سٹاف کی تقرری ہو چکی ہے جو پولنگ کے لیے تیار ہے۔ پولنگ سے 2 روز قبل مقامی علاقوں کا نوٹیفکیشن واپس لینا آئین اور قانون کے منافی ہے۔

سندھ الیکشن کمشنر کے سروے کے مطابق دادو میں صورتِ حال پولنگ کے لیے ساز گار ہے۔ میہڑ اور خیر پور ناتھن شاہ میں الیکشن ملتوی کرنےکی درخواست بھی مسترد کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button