پاکستانتازہ ترین

مغوی عمرجاوید کی لاش مل گئی ، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کو زیارت میں کارروائی کے دوران مغوی عمرجاوید کی لاش مل گئی، مقتول کو لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زیارت کے علاقے میں مغوی عمرجاوید کی بازیابی کیلئے کیے گئے کلیئرنس آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش قریبی نالے سے مل گئی ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں اہلکاروں اور دہشت گردوذں کلے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، کلیئرنس آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش قریبی نالے سے ملی۔

،آئی ایس پی آر کے مطابق عمرجاوید کو دہشت گردوں نے یرغمال بنانے کے بعد شہید کیا، دہشت گردوں نے عمرجاوید کو بریگیڈیئرلئیق کے ساتھ اغوا کیا تھا۔

بریگیڈیئر لئیق کو دہشت گردوں نے بہت پہلے ہی شہید کردیا تھا،آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز کا بچ جانے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بلوچستان میں امن و مان کی صورتحال خراب کرنے کی تمام کوششوں کو مکمل طور پر ناکام بنادے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران 14/15جولائی کی درمیانی رات خوست میں خلیفہ کے پہاڑوں میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے کلیئر کردیا۔

گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔ فالو اپ کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پانچ دہشت گرد مارے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button