HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » اقتصادیات

اقتصادیات

روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہو گئی

آج انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے، اس کمی کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 151روپے 85 پیسے کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 153 روپے پر مستحکم ہے۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان ہے، جہاں 00 انڈیکس 35 ہزار سے اوپر ہے، ...

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کا پاکستان کو3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دینے کا اعلان

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھاردے گا. تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کو اہم سہارا مل گیا، سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو ہر سال تین ارب بیس کروڑ ڈالرکاتیل ادھاردےگا۔ ساتھ ہی مزید تین سال کےلیے پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں موخر کرنے ...

مزید پڑھیں »

روپیہ شدید دباؤ کا شکار، ڈالر 153روپے کا ہو گیا

پاکستان میں کئی روزسے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ہر روز پاکستانی کرنسی کی بے قدری میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے کئے گئے معاہدے کے بعد پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا ، افواہوں اور خدشات کے پیش نظر انٹر ...

مزید پڑھیں »

پاکستانی سمندری حدود سے تین بڑی ممکنہ تیل ذخائر کی دریافت

کراچی کے قریب سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں پانچ ہزار 470 میٹر تک ڈرلنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اب ڈرلنگ مکمل ہونے کے بعد آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں کیونکہ تیل اور گیس کی مقدار جانچنے کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیاہے. پاکستان کی سمندری حدود میں کیکڑا ون بلاک میں تیل اور گیس ...

مزید پڑھیں »

ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 148 روپے کا ہو گیا

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج (جمعرات کو) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 141.50 روپے تھی، جو اب بڑھ کر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 148 روپے ہوگئی۔ انٹربینک ...

مزید پڑھیں »

حاثیوں کے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر 7 ڈرون حملے

یمن میں سعودی اتحاد سے برسرپیکار حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر 7 ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’العربیہ‘ کے مطابق یمن میں حکومتی-سعودی اتحاد کے خلاف جنگ میں مصروف حوثی باغیوں کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے بندرگاہ ينبع البحر میں تیل کے دو پمپنگ اسٹیشن ...

مزید پڑھیں »

مشرق وسطیٰ میں آئل ٹینکر پر حملے، تیل کی قیمت بڑھ گئی

مشرق وسطیٰ میں آئل ٹینکر پر ہونے والے حملوں اور چین امریکا تجارتی کشیدگی کے پیش نظر عالمی معیشت پر دباؤ کے بعد سرمایہ کاروں اور تاجروں میں تشویش کی صورتحال پیدا ہونے پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز میں آج صبح تک ...

مزید پڑھیں »

موبائل کمپنیوں نے 3 سال میں 13 کھرب ٹیکس وصول کیا

ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق موبائل کمپنیوں نے گزشتہ 3 سال میں صارفین سے ٹیکس کی مد میں 13 کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوال میں موبائل کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ 3 سال میں صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات پیش کر دی گئیں، تحریری جواب میں بتایا گیا کہ موبائل ...

مزید پڑھیں »

پاکستان پر 88 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کےغیر ملکی قرضے

ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خزانہ نے کہا پاکستان پر 88 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر کےغیر ملکی قرضے ہیں، 6 مالی سال کے دوران 26 ارب 19 کروڑ ڈالر سے زائدکا قرض لیا گیا جبکہ 2018 سے لے اب تک پاکستان پر4 ارب 55 کروڑ ایک لاکھ 54 ہزار امریکی ڈالر قرض ہے۔ ...

مزید پڑھیں »

عید پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور صارفین 20 مئی سے 31 مئی تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نئے کرنسی نوٹ ملک کے 142 شہروں میں 1700 کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ کے ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان نے قانونی یادداشت امریکہ‘ یورپی کونسل اور دیگر فورمز کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی پی منصوبے کے متعلق اہم احکامات جاری کر دیئے۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ایران کے ساتھ تنائو ختم کرنے کیلئے ...

مزید پڑھیں »

کراچی میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع

ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے ناجائز منافع کی غرض سے مارکیٹوں سے پھل غائب کر دیئے ...

مزید پڑھیں »