تازہ ترینسیاسیات

‘کل اسمبلیاں توڑنےکااعلان کردیں تو ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئےتیارہیں’

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کی شرط بتادی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ‘آئین بچاؤ ملک بچاؤ ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی ٹیم کل مذاکرات میں کہہ دیں کہ 14مئی سےپہلےاسمبلیاں توڑدینگے وہ اسمبلیاں توڑنےکا اعلان کردیں تو ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئےتیارہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج ہم قانون کی حکمرانی، مزدوروں سےاظہاریکجہتی کیلئےنکلے، خبردار کررہا ہوں کہ اگر آئین روندا گیا اور سپریم کورٹ کاحکم نہ مانا گیا تو پھر ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین شکنی کی صورت میں پی ٹی آئی چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہونگے، کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button