HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » متفرق

متفرق

اہلِ اقتدار، ’کوبے بیف‘ اور مسولینی

’’اہل اقتدار کا ذکر ہو تو مجھے بے اختیار "کوبے بیف” یاد آجاتا ہے۔ کوبے جاپان کا مشہور شہر ہے جہاں سے بڑا گوشت سوغات کے طور پر دسادر بھیجا جاتا ہے۔ یہ گوشت اس بیل کا ہوتا ہے جسے پیدائش سے لے کر ذبح ہونے تک پینے کے لیے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیا جاتا۔ اس کی ...

مزید پڑھیں »

دل کی آنکھ ….. روح کی غذا

سبزہ روح کی غذا ہے۔ انسان کا دوست ہے۔ حیات بخش و حیات پرور ہے۔ اس دنیا میں سبزہ نہ ہوتا تو زندگی بڑی ہی بے کیف ، ڈراؤنی اور روح فرسا ہوتی۔ چوپایوں کی رونقیں ہوتیں نہ طیور کی بزم آرائیاں۔ بادل بھی ہم سے دور رہتے۔ ہم ہوتے اور چٹیل دنیا، عالم بے رنگ و بے کیف ہوتا ...

مزید پڑھیں »

نپولین کھانا کتنی دیر میں کھاتا تھا؟

’’میں دوسروں کو ہرگز یہ تلقین نہیں کروں گا کہ وہ کھانا اتنی رفتار سے کھائیں جتنی رفتار سے میں کھاتا ہوں۔ میری بات اور ہے کیونکہ میں زیادہ وقت سفر میں گزارتا ہوں اس لیے تیزی سے کھانا کھانا میری فطرتِ ثانی بن چکی ہے۔ جب کبھی میں ڈائیوو کے عملے کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں تو دوسرں کا ...

مزید پڑھیں »

تو پھر وہ ترقی کا دشمن کیسے ہوا؟

’’علماء پر یہ الزام کہ وہ ترقی کے دشمن ہیں۔ از بس بے حقیقت ہے۔ یہ لوگ صرف فرنگی تہذیب، افکار اور ادب کے دشمن ہیں۔ یہ درست ہے کہ اس سلسلے میں بعض علماء نے غلو سے کام لیا۔ اور انگریزی زبان کو بھی بُرا بھلا کہا۔ لیکن یہ آج سے پچاس سال پہلے کی باتیں ہیں۔ اس وقت ...

مزید پڑھیں »

گناہ کی رغبت سے کیسے بچا جائے؟

سوال: اگر گناہ کی طرف شدید رغبت ہو، تو اس پہ قابو پانے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب: لوگوں نے اس پر قابو پانے کا کیا طریقہ بتایا۔ ایک تو یہ کہ جو لوگ گناہ سے بچے، ان کے بیانات سن لو۔ پوچھا کہ تم گناہ سے کیسے بچ گئے؟ کہتا ہے کہ مجھے اپنے باپ کی عزت کا خیال ...

مزید پڑھیں »

دُکھیا سب سنسار

’’ بیوی نے خاوند کو الوداع کہا۔ جہاز اڑا۔ خیال نے رفعتوں کو چھوا۔ حوصلے بلند ہوئے۔ یہ سفر آسودگی کی نوید تھا۔ خاوند کو نوکری مل گئی تھی۔ وطن سے دور، دیار غیر میں۔ تنخواہ ڈالروں میں تھی۔ دن گزرتے ہی گئے۔ بیوی انتظار کرتی رہی۔ خاوند کا نہیں اُس کے بھیجے ہوئے پیسوں کا۔ پیسے ملے۔ بہت سے ...

مزید پڑھیں »

اورئینٹل کالج، پاٹھ شالہ سے موجودہ مقام تک!

حکیم احمد شجاع اپنی کتاب ’’لاہور کا چیلسی‘‘ میں اورئینٹل کالج کے بارے میں بتاتے ہیں کہ اسے انجمن پنجاب نے1865ء کے بعد پہلے ہیرا منڈی کے علاقے میں مزار نو گزا کے سامنے سکھشا سبھا کے پاٹھ شالہ میں اورئینٹل سکول کے طور پر قائم کیا تھا اور ہندی، سنسکرت، کے ساتھ اردو، عربی اور فارسی کی تعلیم کا ...

مزید پڑھیں »

حضرت میاں میر ؒ اور پیر کی تلاش

’’مخفی نہ رہے کہ اوّل حضرت میاں میر صاحب ؒ نے تلقین عرفان طریقہ قادریہ کی اپنی والدہ ماجدہ سے پائی اور تھوڑے سے عرصہ میں بدرجہ عالم ملکوتی واصل ہوئے اور من بعد باجازت والدہ کے تلاش پیر دستگیر کوہستان سیستان میں پھرنے لگے۔ چنانچہ ایک روز پہاڑ میں پھرتے ہوئے کیا دیکھتے ہیں کہ ایک تنور گرم جنگل ...

مزید پڑھیں »

شہد کا رنگ، قرآن اور یورپی مفکر

’’عام مشاہدہ یہی ہے کہ شہد کا ایک ہی رنگ ہوتا ہے۔ یعنی زرد۔ لیکن یورپ کا ایک فاضل ٹی، لاؤل، اپنی کتاب ’’فطرت کے حیرت انگیز کارکن‘‘ میں لکھتا ہے کہ شہد کئی رنگ کا ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ جب اس کی نظر قرآن کی اس آیت پر پڑی جس میں شہد کے مختلف رنگوں کا ذکر ہے: ’’ ...

مزید پڑھیں »

ایک سو بیس من چاول، روزہ اور توکل

حضرت واصف علی واصفؒ حضرت نظام الدین اولیاء ؒ کے بارے میں لکھتے ہیں: ’’حضرت نظام الدین اولیاء ؒ بڑا فاقہ کرتے تھے ، اور روزے بھی رکھتے تھے اور ان کے ہاں، لنگر پکنے کے بارے میں، کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ خواجہ نظام الدین اولیاء ؒ کا جب لنگر پکتا تھا تو، اس کے لئے جو سبزی ...

مزید پڑھیں »

ایٹم بم سے بھی زیادہ قوت والی چیز!

نظریہ ایک عظیم قوت ہے، اور ہم اس کا تماشہ دو مرتبہ دیکھ چکے ہیں۔ پہلی دفعہ 1947ء میں جب دس کروڑ مسلمانانِ ہند آندھی کی طرح اُٹھے، سیلاب کی طرح آگے بڑھے اور فرہنگ وہند کی متحدہ طاقت کو روند کر منزل تک پہنچے۔ دوسری دفعہ 1965ء کی جنگ میں، ان دنوں دس کروڑ مسلمانانِ پاکستان میں ایک عظیم ...

مزید پڑھیں »

خدا، سائنس، قرآن اور انسان

’’ آج بھی اسلام توحید کی دعوت دے رہا ہے اور اعلی الاعلان اس حقیقت کو آشکارا کر رہا ہے کہ اس معبودِ حقیقی، اور اس کی کائنات اور اس کے اجزاء کا جس طرح چاہو تجربہ کر لو، تم آیاتِ الٰہی میں تضاد نہ پاؤ گے، یہی نہیں بلکہ کتاب اللہ اور کائنات میں سرِِمو فرق نہ نکال سکو ...

مزید پڑھیں »