کاروبار

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات مکمل نہ ہو سکے

پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات مکمل نہ ہو سکے جس کے بعد مذاکرات میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور حکومت کی معاشی ٹیم کے درمیان کل مختصر مذاکرات ہوں گے۔ کل آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہو گی۔

لیٹر آف انٹینٹ پر بھی کل کے مذاکرات میں بات چیت ہو گی۔ لیٹر آف انٹینٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے کی طرف بڑھیں گے۔

آئی ایم ایف وفد کو کل معاشی ٹیم کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی اوردیگرآن لائن ٹریڈنگ کو ریگولرائزکرکے ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذاکرات نجکاری کی فہرست میں موجودہ اداروں کی نجکاری کیلئے روڈمیپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیحات میں شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ منجمند کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے ، پاکستان توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے بڑھنے نہیں دے گا۔

Thanks ARY News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button