پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید ، آئی ایس پی آر

آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ  آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں کورکمانڈر  راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت فوجی حکام  شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے، شہداء کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button