تازہ ترینجرم کہانی

جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ ۔ دو افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان:(آور دین سے) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد طارق اور فاروق وزیر موقع پر جاں بحق ہوئے

جبکہ ایک اور واقعے میں آعظم ورسک کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رحمی وزیر کو شدید کو شدید زخمی کردیا جس کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا،

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ ایک عرصہ سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس سے عوام میں شدید تشویش پایا جاتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button