تازہ تریندنیا

پیوٹن نے غزہ کے محاصرے کو نازی دور کی شکل قرار دے دیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کو نازی دور کے لینن گراڈ محاصرہ کی شکل قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے ایک سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ کا محاصرہ ناقابلِ قبول ہے اور اس کو فوری ختم کرنا چاہیے۔

روسی صدر نے کہا کہ حماس نے غلط کیا ہے لیکن اسرائیل بھی ظالمانہ طریقے سے جواب دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے بھی غزہ پٹی کی ناکہ بندی کیلیے مطالبہ کیا گیا جیسا دوسری جنگ عظیم کے دوران لینن گراڈ کا محاصرہ کیا گیا تھا۔

ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا کہ محاصرے کے بعد زمینی کارروائی میں بڑی تعداد میں اموات ہوں گی، غزہ میں 20 لاکھ سے زائد لوگ ہیں ان کا محاصرہ ناقابلِ قبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button