تازہ ترینسیاسیات

سندھ کی جیلوں میں پی ٹی آئی کے 230 کارکنوں کے بند ہونے کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ کی 17 جیلوں میں اس وقت پی ٹی آئی کے 230 کارکنوں کے ایم پی او کے تحت بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ داخلہ سندھ کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل کراچی ، سینٹرل جیل حیدرآباد ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر ، ڈسٹرکٹ جیل بدین میں ایک ایک ، سینٹرل جیل سکھر میں 26 ، سینٹرل جیل لاڑکانہ میں 17 ، سینٹرل جیل خیرپور میں 17 ، سینٹرل جیل میرپورخاص میں 30 ، ڈسٹرکٹ جیل لاڑکانہ میں 18 ، ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ میں 19 ، ڈسٹرکٹ جیل دادو میں 15 ، ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیر آباد میں 17 ، ڈسٹرکٹ جیل شکارپور میں 29 ، ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز میں 8 ، ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی میں 15 ، ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد میں 13 اور بچہ جیل سکھر میں 2 قیدیوں کو رکھا گیا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایم پی او کے تحت گرفتار 26 افراد کو 7 جیلوں سے رہا کردیا گیا ہے ان میں سینٹرل جیل سکھر ، ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی سے ایک ایک ، ڈسٹرکٹ جیل دادو ، ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز سے دو دو ، سینٹرل جیل میرپورخاص سے 8 ، ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ سے 4 اور ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیر آباد سے 8 افراد کو رہا کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button