تازہ ترینسیاسیات

’وزیر اعظم بار بار کوئٹہ آکر اعلانات کرتے ہیں مگر 1 روپیہ تک نہیں دیتے‘

وزیر تعلیم بلوچستان نصیب مری نے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بار بار کوئٹہ آتے ہیں اور اعلانات کرتے ہیں، مگر 1 روپیہ تک نہیں دیتے۔

صوبائی وزیر نصیب مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم ہر بار اعلانات کرتے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلانات کے پیسے کہاں گئے؟

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مزید اسکولوں کی ضرورت ہے، بلوچستان میں لائیو اسٹاک کا محکمہ تباہی کے دہانی پر ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت کے روئیے کے خلاف بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی بجٹ کا حصہ نہیں بنیں گے، کل پیش ہونے والے بجٹ اجلاس اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اراکین کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنےوالےرکن کو ڈی سیٹ کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ این ای سی کےاجلاس کابائیکاٹ بھی مرکزی حکومت کے رویہ کی وجہ سےکیا جبکہ بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کی وجہ بھی وفاقی حکومت کی بلوچستان کیلیے سرد مہری ہے، وفاقی حکومت وعدے اوریقین دہانیاں تو کراتی ہے مگرعملدرآمد نہیں ہوتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button