تازہ ترینفن اور فنکار

ٹیلر سوئفٹ پر گانے کیلیے شاعری چرانے کا الزام

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر گانے کے لیے شاعری چرانے کے الزام میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ الزام مصنفہ ٹریسا لاڈارٹ کی جانب سے لگایا گیا ہے جن کی کتاب ’لوور‘ 2019 میں شائع ہوئی تھی۔ مصنفہ نے گلوکارہ کے خلاف ٹینیسی کی عدالت میں 1 ملین ڈالرز کے ہرجانے کا مقدمہ کیا۔

ٹریسا لاڈارٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے سال 2019 میں اپنے البم ’لوور‘ کے لیے میری شاعری کی کتاب ’لوور‘ سے مواد چرایا جبکہ البم کا عنوان بھی کتاب کے عنوان جیسا ہے۔

مصنفہ نے عدالت کو بتایا کہ البم کے لیے جو تھیم استعمال کی وہ بھی کتاب سے ملتی جھلتی ہے جس محض اتفاق قرار دے کر ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button