پاکستانتازہ ترین

سندھ میں حالیہ بارشوں کے دوران جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں حالیہ بارشوں کے دوران جانی نقصان کے اعداد و شمارجاری کردیے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں 20 جون سے 10 جولائی تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے دوران حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 افراد کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں 6 افراد کا تعلق ضلع شرقی اور 4 کا کورنگی سے ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی، ضلع وسطی، ضلع غربی اور ملیر میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ٹھٹھہ میں 9، خیرپور میں 2 اور سکھر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button