تازہ تریندنیا

جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے : روسی صدر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، تمام تنازعات سفارت کاری سے ختم ہوتے ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کا مقصد فوجی تصادم کے پہیے کو گھمانا نہیں، اس جنگ کو ختم کرنا ہے۔ ہم جنگ کے خاتمے کیلئے جلد کوششیں کریں گے، کئی بار کہا ہے کہ دشمنی کی شدت بلاجواز  نقصانات کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی مخالفت کرنے والوں کو یہ احساس جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے، روس نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا ، تمام مسلح تنازعات سفارتی اور مذاکراتی عمل کے راستے سے ہی ختم ہوتے ہیں ، تنازعات کے فریق جلد یا بدیر ایک ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کرلیتے ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کا پیٹریاٹ دفاعی نظام کافی پرانا ہے، روسی ایس 300 سسٹم کی طرح کام نہیں کرتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button