انتخاباتتازہ ترین

پنجاب اسمبلی: ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز اور فارمز کی ریٹرننگ افسران کو ترسیل شروع کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں کے لیے 47 لاکھ 30 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے ہیں جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار657 اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں

ذرائع  کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر اوز کے مجاز نمائندوں کو بیلٹ پیپرز وصولی کے لیے طلب کیا ہوا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی اسلام آباد میں ہوئی ہے جبکہ تمام بیلٹ پیپرز سخت سیکیورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں پولنگ 17 جولائی کو شیڈول ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button