تازہ ترینٹیکنالوجی

ایلون مسک نے کنٹرول سنبھالتے ہی ٹوئٹر کی چڑیا آزاد کردی

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ذومعنی ٹوئٹ کردیا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل کے بعد مختصر پیغام میں لکھا پرندہ آزاد ہوگیا۔

ان کا لکھا گیا جملہ اس لیے بھی اہمیت اختیار کرگیا ہے کیونکہ ٹوئٹر کے ’لوگو‘ پر نیلے رنگ کا ’پرندہ‘ ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اور سرمایہ کاروں کو ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد سے متعلق گمراہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صارفین اور ایڈورٹائزز کے لیے چیزیں تبدیل کی جارہی ہیں، ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں ہوگا جہاں نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button