تازہ تریندنیا

گہری رنگت پر شوہر کی تذلیل کرنا بیوی کو طلاق دینے کے لئے کافی ہے، عدالت

بھارت کی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص کی بیوی اس کی گہری رنگت کی وجہ سے اس کی تذلیل کرتی ہے تو یہ ظلم کے مترادف ہے اور یہ طلاق کی اپیل کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔

جسٹس الوک آرادھے اور جسٹس آننت رام ناتھ ہیگڑے پر مشتمل ڈویژن بینچ نے یہ بات ایک 44 سالہ شخص کی جانب سے اپنی 41 سالہ بیوی سے طلاق لینے کی درخواست پر فیصلے میں کہی ہے۔اس جوڑے کی شادی سنہ 2007 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی ہے۔ سنہ 2012 میں شوہر نے بنگلور کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی۔ تاہم اس کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ریکارڈ پر موجود شواہد بھی ظاہر کرتے ہیں کہ بیوی اپنے شوہر کی سیاہ رنگت کی وجہ سے اس کی تذلیل کرتی تھی اور اسی وجہ سے وہ بغیر کسی وجہ کے اس سے الگ رہنے لگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button