تازہ ترینسیاسیات

وطن واپسی پر نواز شریف کا استقبال مینار پاکستان پر

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اس وقت وطن واپسی کی تیاریوں میں ہیں۔ پارٹی نے اس حوالے سے 21 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔ اب پارٹی قیادت کی جانب سے اپنے قائد کے استقبال کے لئے ایک نیا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی انتظامی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی پر انکے استقبال کے لئے مینار پاکستان کے میدان میں ایک بڑا پاور شو کیا جائے۔ اس حوالے سے تیاریاں کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جس کے بعد خیال ہے کہ سابق وزیر اعظم بھی اس جلسے سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ نوقز شریف کو واپس آکر عدالتوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا جہاں وہ اپنے مقدمات کے حوالے سے پیش ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button