تازہ ترینفن اور فنکار

مجھے دیا جانے والا تمغہ مہوش حیات کو دیا گیا ہے ، حسیب پاشا کا دعویٰ

مجھے دیا جانے والا تمغہ مہوش حیات کو دیا گیا ہے ، حسیب پاشا کا دعویٰ

پاکستان کے مشہور ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے حسیب پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ مجھے دیا جانے والا ’ تمغہ امتیاز‘اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے حسیب پاشا سے سرکاری سطح پر ملنے والے اعزازات سے متعلق سوال کیا۔

میزبان کے جواب میں حسیب پاشا نے بتایا کہ سابق چیئرمین الحمرا عطا الحق قاسمی میرا ڈرامہ عینک والا جن 3 سے 4 مرتبہ دیکھ چکے ہیں انہیں جب چیئرمین بنایا گیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ جتنا کام آپ کرچکے ہیں، آپ کو پرائڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے،ان کی بات سن کر میں حیران ہوا لیکن ساتھ ہی بہت خوش ہوگیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کا نام 16 رکنی کمیٹی سے منظور کروانے کے بعد اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔

حسیب پاشا نے بتایا کہ اسلام آباد میں میرا نام اس اعزاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ، چار سال تک میرا نام اس اعزاز کیلئے بھیجا جاتا رہا لیکن اعزاز دیے جانے والے دن میرا ایوارڈ کسی انتقال کرجانے والے فنکار کو دے دیا جاتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button