تازہ ترینسیاسیات

پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کیلیے امیدواروں کا تعین شروع کرنیکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کے لیے امیدواروں کا تعین شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قائدین کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کے لیے وکلا کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شرکا نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز کل سے کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ امیدواروں کے تعین کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی مرکزی قائدین کے اجلاس میں آئین و عدلیہ پر یلغار، انتخاب کو التوا میں ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرنے والوں نے نظریہ پاکستان کی نفی کی ان وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جو ٹائم لائن دی اس کے مطابق کام کیا جائے گا۔ اس ٹائم لائن سے ہٹ کر کام کیا تو کابینہ کے وزرا کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔ ان وزرا کو نا اہل کرنا کافی نہیں ہوگا انہیں جیل بھی بھیجا جانا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کی نہیں ہر اس فرد کی جیت ہے جو آئین، قانون اور اداروں پر یقین رکھتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button