پاکستانتازہ ترین

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، بیرسٹر سیف

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بھتے اور اغواء برائے تاوان سے متعلق شکایت پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ کالعدم ٹی ٹی پی اور نہ ہی ہماری طرف سے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ جو دو تین واقعات ہوئے اس نے معاملہ مشکوک کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب یہ نہیں کہہ سکتے کہ سیز فائر ہے، ٹی ٹی پی کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ ٹی ٹی پی نے کارروائی کی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا ٹی ٹی پی سے رابطہ ہے۔ ان سے کہا ہے کہ آپ جو کررہے ہیں وہ پورے عمل کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے۔ اس پر وہ تیار ہیں کہ کچھ دنوں میں مسئلہ کم ہو تودوبارہ اس پر بات کریں۔ ٹی ٹی پی کی طرف سے پاک سرزمین پر کوئی کارروائی ہوتی ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں گے اور کر بھی رہے ہیں۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق جنگ میں ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ ایک طرف جنگ اور دوسری طرف بات چیت کے دروازے کھلے رکھے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button