تازہ ترینفن اور فنکار

عامر لیاقت جلد ہی خود کشی کر لیں گے یا پاگل خانے پہنچ جائیں

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اُن کی حالیہ پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر خودکشی کرنے کے مشورے ملنے لگے۔

گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں

عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’تُم تینوں سے تو واللّہ اللّہ پوچھے گا، ہمیشہ کے لیے اللّہ حافظ۔‘

اب سوشل میڈیا کے مختلف حلقوں پر عامر لیاقت کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

واضح رہے کہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے عامر لیاقت حسین خبروں میں ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button