تازہ ترینسیاسیات

چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے پر فیصلہ پیر کو ہونے کا امکان

چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے پر فیصلہ پیر کو ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد اجلاس بلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سیشن کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا منتظر ہے۔

ذرائع نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن اجلاس بلایا جائے گا اور عدالتی فیصلےکی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کوپارٹی صدارت سےہٹانے پر فیصلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے کے تناظر میں پیر کو مشاورتی اجلاس کاامکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کوپارٹی عہدےسےہٹائےجانے کےحوالے سے آج کوئی میٹنگ نہیں ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button