تازہ ترین

معیشت ٹھیک کرنے کیلئے زرداری، شریف خاندان باہر پڑا پیسہ واپس لے آئیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، آصف علی زرداری اور شریف خاندان باہر پڑا اپنا پیسہ آدھا واپس لے آئیں۔

 آن لائن پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم نے ملکی بجلی کے بحران پر بات کرتے ہوئے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ایسی لوڈ شیڈنگ نہیں تھی اب کیسے ہوگئی؟ آپ نے سازش کی، اب کہتے ہیں کہ سب کچھ پی ٹی آئی نے کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ قیمتیں بڑھانے کا دباؤ کورونا کے دوران بھی تھا، تاہم وبا کے دوران سب سے سستا ملک پاکستان تھا، ہم پر بھی دباؤ تھا لیکن ہم نے قیمتیں نہیں بڑھائیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبے پر ن لیگ نے معاہدے کیے، پھر بھی ہم نے بجلی کی قیمت نہیں بڑھنے دی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے درآمدی فیول پر پاور پلانٹس لگائے تھے، اب بجلی بھی نہیں بن رہی اور پیسے بھی کیپسٹی چارجز میں دے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اس حکومت سے نہ معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، ان کا خیال ہے کہ صرف ظلم اور تشدد کر کے لوگوں کو کنٹرول کرلیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتانا ہوگا کہ سازش کر کے بحران کیوں پیدا کیا گیا، ہم نے روس سے تیل لینا تھا، انہوں نے سازش کی اور عدم استحکام پیدا کیا، ملک کو بحران سے نکالنے کی ان کی نیت اور صلاحیت ہی نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button