تازہ ترینخواتین

کس صوبے میں ہر چوتھی خاتون گھریلو تشدد کا شکار؟

ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہر چوتھی خاتون گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہے۔

خواتین پر تشدد کے حوالے سے ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گئی جس کے مطابق کھانے میں نمک زیادہ ہوجانے پر بھی خواتین سے مارپیٹ کے واقعات نمایاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کھانا وقت پر نہ دینے کی پاداش میں بھی خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے، کسی دوسری خاتون کے ساتھ دوستی کا سوال بھی تشدد کا باعث بنتا ہے۔

ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں گھریلو خواتین پر بے وفائی کا الزام بھی تشدد کی بڑی وجہ بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شوہر کی نافرمانی پر خواتین کو سب سے زیادہ تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکریٹری سمیرا صمد کے مطابق گزشتہ ایک سال میں گھریلو تشدد کے واقعات نمایاں رہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے سال پنجاب بھر سے فوری مدد کے لیے خواتین کی 5 ہزار کالز موصول ہوئیں۔

سمیرا صمد نے یہ بھی بتایا ہے کہ خواتین پر تشدد کے خلاف 15 روزہ آگاہی مہم 10 دسمبر تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button