پاکستانتازہ ترین

وانا میں ویوا، کول گیٹ کے تعاون سے چار ہزار طلباء میں اورل ہائی جن کٹس تقسیم

وانا (رپورٹ آدم خان وزیر سے) وزیرستان ان لائٹنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن "ویوا” نے پہلی بار کول گیٹ پاکستان کے تعاون سے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے مختلف سکولوں میں اورل ہائی جن اویرنس مہم چلائی،
کیڈٹ کالج وانا سمیت 14 مختلف سکولوں میں دانتوں کی صفائی کیلئے چار ہزار طلباء میں مفت اورل ہائی جن کیٹس تقسیم کردئیے گئے۔

اس موقع پر طلباء نے وزیرستان "ان لائٹنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن ” اور کول گیٹ پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی بار اس ویلفیئر تنظیم کی جانب سے ہمیں مفت میں اورل ہائی جن کیٹس مل گئے ہیں، اور دانتوں کی صفائی پر بہترین لیکچرز سننے کا موقع ملا۔ اور اسے بہترین استفاده حاصل کرلیا۔

طلباء نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایسے الفاظ نہیں جن سے ہم "ویوا” کا شکریہ ادا کرے اسی طرح اویرنس مہم چلانے سے دانتوں کی بیماری میں کافی حد تک کمی آسکتی ہے۔

بعد ازاں "ویوا” وزیرستان ان لائٹنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چئیرمین ڈاکٹر صدام وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو زندگی کے بنادی سہولیات فراہم کریں اور انکو مختلف قسم کی بیماریوں سے بروقت آگاہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ عام لوگ اور خاص کر طلباء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور صحت کے حوالے سے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں غریب لوگوں کی خدمت کیلئے اپنی بس کے مطابق سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button