پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے پولیس کا ” لال حویلی” پر چھاپہ

 پاکستان تحریک انصاف کے ” حقیقی آزادی مارچ” سے قبل پولیس نے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی لال حویلی پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے شیخ رشید کی لال حویلی کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور پولیس اہلکار لال حویلی کے اطراف پوزیشن لئے کھڑے ہیں تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کی جانب سے ایک ویڈیو بھی وائرل کی گئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری لال حویلی میں داخل ہوگئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button