تازہ ترینجرم کہانی

ویڈیو: تین کم عمر مسلح لٹیروں نے شہریوں سے موبائل فون چھین لیے

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز میں کم عمر لڑکے بھی ملوث ہیں، اس حوالے سے ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں کم عمر لڑکوں کو شہریوں سے موبائل فون چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی لٹیروں کی جنت بن گیا ہے، اسٹریٹ کرائم کی ایک اور واردات میں کراچی کے علاقے لانڈھی زمان آباد میں 3 کم عمر مسلح لٹیرے 3 شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین کم عمر لٹیروں نے اچانک موٹر سائیکل روکی، اور ایک کم عمر لڑکا اسلحہ لہراتا ہوا موٹر سائیکل سے اترا۔

فوٹیج کے مطابق لٹیرے نے اسلحے کے زور پر بیٹھے 3 افراد سے موبائل فون چھینے، اور موٹر سائیکل پر بھاگ گئے۔ فوٹیج میں لٹیروں کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

لوٹ مار کرنے والے بہ ظاہر اناڑی لگ ریے تھے، کیوں کہ واردات کے بعد لڑکے نے بہ مشکل موٹر سائیکل اسٹارٹ کی، ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لٹیروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button