تازہ ترینسیاسیات

انتخابات میں تاخیر پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ملک میں عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کو ہدایت کی جائے کہ نوے روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کو ہدایت دیں90 روز میں عام انتخابات کیلئےشیڈول جاری کیا جائے، صوبوں کے گورنرز کو بھی حکم دیا جائے کہ 90 روزمیں انتخابات کیلئےالیکشن تاریخ مقرر کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے پانچ اگست کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیا جائے ادارہ شماریات کی 2023 کی مردم شماری کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے عمل کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن کوتاریخ دینے کے اختیار کوغیر آئینی قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button