تازہ ترینٹیکنالوجی

فیس بک نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو اب تک کوئی ایپ حاصل نہیں کرسکی

دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو اب تک کوئی اور ایپ حاصل نہیں کر سکی۔

میٹا کی جانب سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پہلی بار فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی ہے۔

یہ اعداد و شمار چونکا دینے والے ہیں اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اگرچہ نوجوانوں میں فیس بک کی مقبولیت میں کمی آئی ہے مگر اب بھی بیشتر افراد اسے استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

فیس بک کے اعدادوشمار سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی کا بنیادی ذریعہ اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کی ایپس بشمول واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر اور اب تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب 88 کروڑ ہے، یعنی لگ بھگ دنیا کی 50 فیصد آبادی میٹا کی ایپس کو استعمال کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اپریل سے جون 2023 کے دوران اضافہ ہوا۔

اس سہ ماہی کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب 64 لاکھ تک پہنچ گئی، جو جنوری سے مارچ کے دوران 2 ارب 37 لاکھ تھی۔

یہ بھی کمپنی کے لیے اہم پیشرفت ہے کیونکہ 2021 کی آخری سہ ماہی کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں پہلی بار کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ ریلز ویڈیوز بنی ہیں اور کمپنی کے مطابق میٹا کی ایپس میں روزانہ 200 ارب بار ریلز ویڈیوز کو دیکھا جاتا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھریڈز بھی بہترین کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہترین پیشرفت دیکھی ہے اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہماری توقع سے زیادہ افراد روزانہ ایپس پر واپس آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button