تازہ ترینجرم کہانی

حاملہ بیوی کو برہنہ کر کے سرِ عام پریڈ کروانے والا شوہر گرفتار

بھارت کی ریاست راجستھان میں حاملہ بیوی کو برہنہ کر کے سرِ عام پریڈ کروانے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بنایا کہ ملزم نے 4 ماہ کی حاملہ بیوی پر تشدد کیا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے۔ ملزم نے لڑکی کو برہنہ کر کے سڑک پر پریڈ کروائی اور ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ معاملے کی تحقیقات کیلیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

افسوسناک واقعہ 31 اگست کی شام تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ 20 سالہ لڑکی نے گزشتہ سال ملزم سے شادی کی تھی اور وہ اس وقت 4 ماہ کی حاملہ ہے۔

متاثرہ لڑکی کے شوہر اور سسرال والوں نے اس پر کسی غیر مرد کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کر کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے کی یقین دہانی کروائی۔

پولیس نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی ہے کہ لڑکی کی برہنہ پریڈ کی ویڈیوز کو فوری ڈیلیٹ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button